شاہد آفریدی شاہین آفریدی پر کیوں برس پڑے

3
185

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی پر برس پڑے، شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پچ اچھی تھی لیکن آپ نے باولنگ اچھی نہیں کی، آپ کو گیند اچھی جگہ کروانی چاہیے تھی۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر قومی ٹیم باولنگ لائن صحیح طریقے سے دکھاتی اور شروعات میں وکٹیں لیتے تو پھر صورتحال کچھ اور ہوتی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شاہین کی لائن اور لینتھ میچ میں بالکل بھی ٹھیک نہیں تھی، جہاں وہ بال کرنا چاہ رہے تھے ان سے وہ وہاں نہیں ہو رہی تھی۔ شاہین کو اگر شروع کے اوورز میں وکٹ نہ ملیں تو ان کو فرسٹریشن ہوجاتی ہے کیوں کہ ان کے بارے میں یہ رائے ہے کہ وہ شروع میں وکٹیں لیتے ہیں۔

فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میچ 20 سے 25 اوورز کے بعد بھارت میچ جیت چکا تھا۔

سابق کپتان نے ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے میچ میں وہ پھر آئیں اور دوبارہ سے فوکس کریں ۔

3 comments

Leave a reply