سوشل میڈیا سائٹ نے تمام صارفین سے رقم وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ٹوئٹر کو ’ ایکس‘ میں تبدیل کرنے والے ایلون مسک نے اس جانب اشارہ دیا ہے کہ ایکس استعمال کرنے والے ہر شخص کو مستقبل قریب میں ایکس استعمال کرنے کیلیے ماہانہ فیس ادا کرنا پڑے گی ۔ ایلون مسک کے مطابق اس اقدام کی اصل وجہ جعلی اکاؤنٹس کے مسئلے کے ساتھ نمٹنا ہے، جس کو بوٹس بھی کہا جاتا ہے۔
تاہم ایلون مسک نے یہ بات واضح نہیں کی کہ یہ فیس کتنی ہوگی یا اس فیس کی ادائیگی پر صادائیگیو کیا مراعات ملیں گی۔
ایلون مسک نے ایکس کے بارے میں اعداد و شمار کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایکس کے 550 ملین صارفین ہیں جو ہر ماہ ایکس استعمال کرتے ہیں مگر ایلون مسک نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان صارفین میں سے کتنے حقیقی لوگ ہیں بوٹس نہیں ۔