سوئٹزرلینڈ میں خودکشی کےکیپسول پر پابندی

0
63

ہاٹ لائن نیوز : سوئٹزرلینڈ کےحکام نے ‘خود کشی کے کیپسول’ سارکو کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، اس خدشے کے درمیان کہ یہ کیپسول ‘موت کی سیاحت’ کا باعث بن سکتا ہے۔

سوئس حکام نے سارکو کیپسول پر پابندی ایسے وقت میں لگائی ہے جب اس کا باقاعدہ استعمال چند ہفتوں میں شروع ہونے والا تھا۔

ڈاکٹر فلپ نٹشکے نے خودکشی کاکیسپول سارکو ڈیزائن کیا ہے جو بغیر کسی درد یا گھٹن کے احساس کے دو سے تین سیکنڈ میں موت کا باعث بنتا ہے۔ ڈاکٹر فلپ نے کیپسول میں نائٹروجن اور ہائپوکسیا جیسی گیسوں کا استعمال کیا ہے۔

یہ پابندی ایک مقامی عدالت میں سرکاری وکیل کی طرف سے اس عمل کے طریقہ کار اور کنٹرول کے بارے میں قابل اعتماد معلومات کی کمی کے بارے میں خدشات کا اظہار کرنے کے بعد لگائی گئی۔

Leave a reply