سری لنکن کرکٹر عدالت میں رو پڑے
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار سری لنکا کے کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا آسٹریلیا کی عدالت میں رو پڑے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران سری لنکن کھلاڑی پولیس کے سامنے رو پڑے۔
ریپ کے الزام کے حوالے سے پولیس نے کرکٹر سے سوالات کیے، دانشکا کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ ٹشوز سے آنسو صاف کرتے رہے۔
واضح رہے کہ دانشکا کو ریپ کے الزام کا سامنا ہے، ان کا کیس اس وقت سڈنی کی لوئر کورٹ میں چل رہا ہے۔