سابق کپتان چل بسے

1
151

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیتھ اسٹریک کینسر سے لڑتے ہوئے 49 سال کی عمر میں چل بسے۔

ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں لکھا ہے کہ آج صبح میری زندگی کی سب سے بڑی محبت اور میرے بچوں کے والد آخری ایام خاندان کے ساتھ گزارتے ہوئے چل بسے۔

سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ، رواں برس انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

ہیتھ اسٹریک زمبابوے کے پہلے باؤلر ہیں جنہوں نے 100 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 65 ٹیسٹ میچ اور 189 ون ڈے میچ کھیلے تھے ۔

ہیتھ اسٹریک نے 2000ء سے 2004ء تک زمبابوے کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی ، انہوں نے 4933 رنز بنائے اور 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

1 comment

Leave a reply