سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ
کوئٹہ: ( ہاٹ لائن نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس کو خارج کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ بھی منسوخ کردئیے ہیں ۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں انصاف لائنز فورم کی جانب سے سابق وزیراعظم کیخلاف 5 مارچ 2023ء کو ایک شہری کی جانب سے درج مقدمے کو خارج کرنے اور ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر تھی ۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ بھی سنایا۔
عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا اور بجلی گھر تھانے میں درج ایف آئی آر کو بھی خارج کردیا۔