فرح شہزادی کے بچے بھی مشکل میں

0
107

ہاٹ لائن نیوز : ‏لاہور ہائیکورٹ میں فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ۔

ایف آئی اے نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔

عدالت نےدرخواست گزار کو جواب الجواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی ۔

ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی جائیدادیں بچوں کے نام پر رجسٹر ہیں ، بچوں کے نام ای سی ایل میں جائیدادیں ہونے کے باعث شامل کیے گئے ہیں ۔

فرح شہزادی کےبچوں فراز اقبال اور ایمان اقبال کی وکیل نے دلائل دئیے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا ، فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دونوں بچوں کےنام ای سی ایل سے نکالنے کاحکم دے۔

سرکاری وکیل کے مطابق دونوں کے نام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ داخلہ کو دیے ۔

Leave a reply