سابق خاتون اول کا بڑا امتحان

0
116

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سابق خاتون اول اور چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات اور انکوئری کا ریکارڈ لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس عالیہ نیلم نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ، عدالت نے سرکاری وکیل کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے جواب طلب کیا ہے ۔

درخواست میں وفاق، نیب، ایف ائی اے پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

بشری بی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں ، شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، جون 2022 سے پہلے کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے جب جون 2022 سے لیکر ابتک درج خفیہ مقدمات، انکوائریز، انوسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں ، عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکے۔

Leave a reply