سائفر کیس کی سماعت کہاں ہو گی ؟
اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز ) وزارت قانون و انصاف کی جانب سے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں جاری رکھنے کی منظوری دیدی گئی ۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہو گی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت وزارت قانون و انصاف نے قائم خصوصی عدالت کی سماعت کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت قانون و انصاف کو چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے۔