زمین کے تنازع نے پولیس کانسٹیبل کی جان لے لی

0
134

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر پولیس کانسٹیبل اور اس کے بھائی کو قتل کر دیا گیا۔

تھانہ نشاط آباد کے نواحی علاقے میں رہنے والا پولیس کانسٹیبل علی حسن اپنے بھائی عبدالرحمن کے ہمراہ جا رہا تھا کہ چونگی سٹاپ کے قریب گھات لگائے مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل علی موقع پر ہی جاں بحق اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پورے شہر کو گھیرے میں لے لیا۔

Leave a reply