رجنی کانت تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل

0
20

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کو تشویشناک حالت میں چنئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھارتی رپورٹس کیمطابق اداکار کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

چنئی میں اداکار کے اسپتال میں داخل ہونیکے بعد رجنی کانت کی اہلیہ لتا نے مداحوں کیساتھ صحت کی تازہ کاری شیئر کی ہے۔ بھارتی میڈیاکیساتھ گفتگو میں انہوں نےیہ کہاہے کہ رجنی کانت کی حالت تسلی بخش ہے۔ مزید برآں، اداکار کا ایلیکٹو پروسیجر آپریشن تھیٹر کے بجائے کیتھ لیب میں ہوگا۔

مداحوں نے رجنی کانت کی صحت سےمتعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے آفیشل اپ ڈیٹ کا مطالبہ کیا کیونکہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے بہت سی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

Leave a reply