دل کی تکلیف کے بعد شاہد خاقان عباسی کا کامیاب آپریشن، حالت تسلی بخش

0
66

سابق وزیراعظم اور عوامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف محسوس ہونے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہرِ امراضِ قلب نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران دل کی شریانوں میں رکاوٹ پائی گئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے فوری طور پر انجیئوپلاسٹی کرکے دو اسٹنٹ ڈالے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا آپریشن کامیاب رہا اور اب ان کی طبیعت تسلی بخش ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں چند روز مکمل آرام اور محتاط طرزِ زندگی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہد خاقان عباسی کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو آئندہ چند دن اسپتال میں زیرِ علاج رکھا جائے گا تاکہ ان کی حالت مکمل طور پر مستحکم ہونے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی جاسکے۔

Leave a reply