
ہاٹ لائن نیوز : وادی نیلم میں شاردہ کے مقام پر ہوٹل کا بوسیدہ حصہ ٹوٹ کر دریائے نیلم میں جاگرا جس کے باعث 7 افراد دریا میں جاگرے۔
حکام کیمطابق 7 زخمیوں کو موقع پر موجود موٹر بوٹس نے دریائے نیلم کی لہروں میں بہہ جانے سے بچا لیا۔ دریا میں گرنے والے تمام افراد کو بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کیمطابق دریا کے کنارے ہوٹل لکڑی سے بنایا گیا تھا، حادثہ زیادہ رش کے باعث پیش آیا۔









