خیبرپختونخوا میں پہلی مسیحی خاتون ایس ایچ او تعینات
پشاور: ( ہاٹ لائن نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پہلی خاتون پولیس افسر تعینات کی گئی ہے ، ثمرین عامر پہلی خاتون ایس ایچ او بن گئی ہیں۔
کرم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ صوبے میں کسی مسیحی خاتون کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ ثمرین نے پاراچنار میں خواتین پولیس رپورٹنگ سینٹر کا چارج سنبھال لیا ہے۔
اپنی پوسٹنگ کے بعد ایس ایچ او ثمرین عامر کا کہنا ہے کہ ’میں اس بات پر خدا کا شکر ادا کرتی ہوں ، آج میں اور میری مسیحی برادری اس تعیناتی پر بے حد خوش ہیں ۔