خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر جی سی سی کا وزارتی اجلاس
ہاٹ لائن نیوز : خلیج تعاون کونسل کی وزارتی کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس بدھ 2 اکتوبر کو دوحہ میں طلب کیا گیا ہے تاکہ خطے کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جا سکے۔
جی سی سی سیکرٹریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکی صدارت قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کریں گے۔ جی سی سی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا کہ جی سی سی ممالک خطے کی خطرناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ جس کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام کو حاصل کرنا اور بڑھانا ہے۔