حارث رؤف کی برق رفتار گیند کا انوکھا کارنامہ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) حارث رؤف کی انتہائی تیز رفتار بال نے بھارتی کرکٹر شریاس آئر کا بیٹ توڑ ڈالا ۔
بھارتی بیٹر شریاس آئر انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ماہ بعد واپسی کو یادگار نہ بناسکے ، پاک بھارت ٹاکرے میں وہ بڑی اننگز کھیلنے کے موڈ میں نظر آرہے تھے ، مگر حارث رؤف نے پہلے برق رفتار گیند سے انکا بیٹ توڑ ڈالا ،اور اس کے بعد انتہائی خطرناک بال پر فخرزمان کی مدد سے پویلین بھیجنے میں کامیاب ہو گئے، شریاس آئر محض 14رنز بنا سکے ۔