جی 20 اجلاس: بھارتی منافقت سامنے آ گئی
بھارت : ( ہاٹ لائن نیوز) جی 20 اجلاس کی میزبانی کے موقع پر بھارت کا مصنوعی چہرہ کھل کر سب کے سامنے آگیا ہے ۔
مرکزی دہلی کے چاروں جانب بھارتی سرکار نے منافقانہ طرز عمل اپناتے ہوئے دہلی میں قائم کچی آبادیوں کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا گیا اور وہاں جی 20 کے پوسٹر لگا دیئے ہیں۔
دہلی میں موجود کچی آبادیوں کی نقل وحرکت انتہائی محدود کردی ہے ، کچی آبادیوں کے رہائشیوں کی نقل و حرکت پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ کنٹرول زون بھی قائم کئے گئے ہیں،
دہلی کے شہریوں کو اس صورت حال کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے، جب کہ اگلے 3 سے 4 دن تک انہیں مزید مشکلات برداشت کرنا پڑیں گی ۔