ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

0
91

ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

سپریم کورٹ نے ججز کی سنیارٹی اور تبادلے کے بارے میں دائر اہم آئینی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، انہوں نے ججز کے تبادلوں کو آئین اور قانون کے مطابق قرار دیا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ ججز کے تبادلوں کو غیر آئینی نہیں کہا جا سکتا، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد سنایا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ میں 3 ججز کے اسلام آباد میں تبادلے کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی، درخواست گزاروں میں جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز سردار، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، اور جسٹس ثمن رفعت شامل ہیں، ججز نے موقف اختیار کیا تھا کہ ججز کے تبادلے سینیارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں اور یہ فیصلہ عدالتی آزادی پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

Leave a reply