بھارتی کرکٹر دھمکیوں پر اتر آئے

0
125

بھارت: ( ہاٹ لائن نیوز) ایشیا کپ 2023 ء میں 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت پالی کیلے ( سری لنکا) میں آپس میں ٹکرانے والے ہیں، لیکن اس سے پہلے ہی ماحول کافی گرما ہو گیا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹرز پاکستانی ٹیم کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے بابر اعظم اور پاکستانی باؤلرز کو وارننگ دے دی ۔

محمد کیف نے کہا ہے کہ بہترین بلے باز ویرات کوہلی کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ انتہائی بہترین ہے، وہ جانتے ہیں کہ اس بڑے مقابلے میں کس طرح اپنے جذبات و احساست کو کنٹرول کر کے بہترین کھیل پیش کرنا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا ہے کہ میری طرف سے کپتان بابر اعظم اور ان کے باؤلرز کو وارننگ ہے کہ وہ ویرات سے بچ کر رہیں، کیوں کہ ویرات جانتے ہیں کہ کس طرح نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کا مقابلہ کرنا ہے ۔

Leave a reply