بھارتی میڈیا کے منہ پر طمانچہ مارنے والا پاکستانی شاہین

0
37

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے پاکستانی باؤلر شاہین شاہ کے خلاف خوب پروپیگنڈا کیا ، جو بھارتی ٹیم کے ہی گلے پڑ گیا۔

گزشتہ روز ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرا ہوا جو بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گیا ، تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کی 4 وکٹیں اڑا دیں ۔

شاہین شاہ آفریدی نے کپتان روہت شرما کو صرف 11 رنز پر کلین بولڈ کردیا ، جب کہ سابق کپتان ویرات کوہلی کی وکٹ بھی اڑا دی ، پاکستانی باؤلر نے شاہین شاہ صرف 35 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کر لیں ۔

یاد رہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے شاہین شاہ کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا شروع کیا تھا اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان فٹ ہونے کی وجہ سے بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

Leave a reply