” بوم بوم تل ابیب ” سوشل میڈیا پر وائرل

0
106

” بوم بوم تل ابیب ” سوشل میڈیا پر وائرل

ایران اور اسرائیل کی جنگ میں اس وقت تمام دنیا کی نظریں اسرائیل پر مرکوز ہیں، اسرائیل طویل عرصے سے فلسطین پر حملے کر رہا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کو خوف اور عدم تحفظ کا سامنا ہے، عالمی سطح پہ اسرائیل کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور اب ’بوم بوم تل ابیب‘ نامی گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، گانا امریکی شہری لوکاس نے لکھا ہے، جب کہ اسے مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا ہے۔

اس گانے میں اسرائیل اور تل ابیب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، گانے میں لکھا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے برے اعمال کا نتیجہ بھگتنا پڑ رہا ہے، پہلے اسرائیل فلسطین میں معصوم بچوں کے قتل پر خوش ہوتا تھا اب خود اس کا خون بہ رہا ہے، گانے میں اسرائیل کے انسانی سلوک پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں، ’بوم بوم تل ابیب‘ گانا دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، صارفین اسے مختلف جگہ پر شیئر کر رہے ہیں۔

Leave a reply