بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ، کتنے چور پکڑے گئے ؟
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن ہوا ، ایک ہی دن میں اہم شخصیات سمیت 330 بجلی چور پکڑے گئے۔
وفاقی پاور ڈویژن برائے توانائی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیرنگرانی لیسکو کے تمام سرکلز میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا ، لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دوران آپریشن تمام سرکل میں 330کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں ، جن میں سے130ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ11 ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے،تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو 1,037,425 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں ، جن کی رقم 47,427,301 (چار کروڑ چوہتر لاکھ ستائیس ہزار تین سو ایک)روپے ہے۔
بجلی چوروں کےخلاف کئے جانیوالے آپریشن میں اہم شخصیات بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئی ہیں، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کر دئیے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ۔
تفصیل کے مطابق ایکس ایم این اے مہر سعید ظفر پڈہار کو 8620یونٹس ((250,000روپے،ایکس چیئرمین ضلع کونسل رانا ایوب کو1096یونٹس(69,457)روپے، کیبل آپریٹر سجاد احمد منڈی فیض آباد کو2500 یونٹس(125,000)روپے، نذر حسین ایکس کونسلر پی ایم ایل این کو (12029) یونٹس (264,638) روپے، ندیم احمد گوگھ کو9565یونٹس(414,545)روپے، اللہ توکل ایکس وائس چیئرمین پی ایم ایل این کو(5156)یونٹس(268,112)روپے، طارق جاوید پی ٹی آئی ورکر کو (4753)یونٹس (205,247)روپے، ذیشان علی کو(3009)یونٹس(129,023)روپے، ساجد منظور عرف مُنا پرنس کو(65000)یونٹس(560,000)روپے،رانا اعجاز ایکس کونسلر کو (8144)یونٹس (325,750)روپے،اکرم وائس چیئرمین پی ایم ایل کیو کو(13722)یونٹس(686,100)روپے اور گرین کیپ سوسائٹی کو (71943) یونٹس (3,597,150 روپے کی رقم چارج کی گئی ۔
لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا ، آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Wow, incredible blog layout! How lengthy have you ever been blogging for?
you make blogging glance easy. The full glance of your site is fantastic, as smartly
as the content! You can see similar here najlepszy sklep