بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ، اب تک کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں ؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) لاہور میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جب کہ گزشتہ 18 روز میں بجلی چوروں کے خلاف 3674 مقدمات درج کر لیے گئےہیں ۔
اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سٹی ڈویژن پولیس نے 810 ، سول لائنز ڈویژن نے 303 ، کینٹ نے 972 مقدمات ، اقبال ٹاؤن 573 ، صدر 518 جب کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 498 مقدمات درج کیے ہیں ۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے لیسکو کو ضلعی انتظامیہ سے ملکر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی فرد کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔