بالی وڈ اداکار نے معافی کیوں مانگی ؟

0
34

ممبئی: ( ہاٹ لائن نیوز) بالی وڈ اسٹار سنی دیول نے بدتمیزی کرنے پر اپنے مداح سے معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔

سنی دیول کی فلم ’غدر2‘ باکس آفس پر بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مسلسل پیش قدمی کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی دیول سیلفی لینے والے ایک مداح پر چیختے ہیں ، جس پر فلم اسٹار کی شدید ٹرولنگ کی جارہی ہے۔

بالی وڈ اسٹار نے واقعہ کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تھکاوٹ کی وجہ سے وہ بہت تکلیف میں تھے ۔

سنی دیول کا کہنا تھا اگر ان کی دوبارہ مداح کے ساتھ ملاقات ہوئی تو وہ اس سے غلطی کی معافی مانگیں گے ۔

Leave a reply