بالی وڈ اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
کولکتہ: ( ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ زرین خان مشکل میں پھنس گئیں کیونکہ کولکتہ کی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کی عدالت نے 2018ء کے دھوکہ دہی کیس میں اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ زرین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شو میں پرفارم کرنے کے پیسے لینے کے باوجود پرفارمنس نہیں دی ۔
کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کو مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں بار بار طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد عدالت نے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔
دوسری جانب اداکارہ زرین خان نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔