بارودی سرنگ کادھماکہ، 3 بچے شہید

0
249

ہاٹ لائن نیوز : شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

شمالی وزیرستان پولیس کا کہنا ہے کہ کھجوری کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ سینکڑوں معذور ہو چکے ہیں۔

Leave a reply