ای چالان سسٹم شہریوں کے تحفظ کے لیے ہے، حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی: شرجیل میمن

0
75

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ای چالان سسٹم شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک قوانین کے بہتر نفاذ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں ای چالان کے نفاذ پر تنقید کر رہی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی اور عوام کے مفاد میں کیے گئے فیصلوں پر قائم رہے گی۔

شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد شہر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے بھی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ ٹریفک حادثات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ شہر کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔

Leave a reply