ایم پی اے ہاسٹلز میں کرین پر چڑھنے والے شخص کو مذاکرات کے بعد نیچے اتار لیا گیا

0
87
ایم پی اے ہاسٹلز میں کرین پر چڑھنے والے شخص کو مذاکرات کے بعد نیچے اتار لیا گیا

پنجاب اسمبلی کے قریب ایم پی ایز ہاسٹلز کی زیر تعمیر عمارت میں نصب کرین پر ایک شخص چڑھ گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا مطالبہ کیا۔ وقار نامی شخص نے کرین پر کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ کی تصاویر والے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسمبلی سکیورٹی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے بارہا اسے نیچے اترنے کی درخواست کی، تاہم اس نے ملاقات کی یقین دہانی تک نیچے آنے سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک اور رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد بھی موقع پر پہنچے۔ ذیشان ملک نے فون پر مذکورہ شخص سے بات چیت کی اور اس کے جائز مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

یقین دہانی کے بعد وقار کرین سے نیچے اتر آیا۔ بعد ازاں مشیرِ وزیراعلیٰ ذیشان ملک اسے اپنی گاڑی میں ساتھ لے کر روانہ ہو گئے۔

Leave a reply