ایشیا کپ: بلال قریشی نے ہار کیوں تسلیم کر لی ؟

0
158

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار بلال قریشی نے پاک بھارت میچ نہ دیکھنے کی بڑی وجہ بتادی ۔

اداکار بلال قریشی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے ، جس میں اداکار نے پاک بھارت میچ نہ دیکھنے کی اہم وجہ بتائی ہے ۔

بلال قریشی نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ “مجھے انڈیا اور پاکستان کے میچ کے حوالے سے کوئی اکسائٹمنٹ نہیں رہی ، جو حالات ہو چکے ہیں ، اسکی وجہ سے ہم پہلے ہی ہار چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے شہر کینڈی میں ایشیا کپ 2023ء کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ، انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

Leave a reply