ہاٹ لائن نیوز : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ایک اور ایئر ہوسٹس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبان کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران ایئر ہوسٹس آسیہ قربان کو پرواز سے اتار دیا گیا۔ جبکہ ایئر ہوسٹس آسیہ قربان سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔