انسانی دماغ میں کمپیوٹرچپ نصب کرنےکیلئے ٹرائل شروع
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ایلون مسک کی کمپنی نے انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے کیلئیے کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کوانسانی ٹرائل کے لیے ایک خودمختار ریویو بورڈ کیجانب سے مریضوں کو اکٹھا کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
معذوری کے شکار افراد کو اس ٹرائل کا حصہ بنایاجائے گا ، نیورالنک کمپنی کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کلینیکل ٹرائل کیلیے ان افراد کی خدمات لی جائیں گی جو ریڑھ کی ہڈی کی انجری کی وجہ سے معذور ہو چکے ہیں۔
سرجری کے ذریعےان افراد کے دماغ میں اس حصے میں چپ نصب کی جائے گی جو جسمانی حرکات کو کنٹرول کرتا ہے، جس کی بدولت وہ محض خیالات کی مدد سے کمپیوٹر کرسر یا کی بورڈ کو کنٹرول کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس چپ کی مدد سے معذور افراد حرکت کرنے اور بات چیت کرنے کے قابل ہوجائیں گے ۔