امریکا :شاپنگ مال میں فائرنگ

0
177

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اوکالا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیڈاک شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے مال میں موجود لوگوں پر فائرنگ کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک خاتون بھی گولی کی زد میں آگئی اور ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ ہی شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Leave a reply