الیکشن کے دوران سروے پر پابندی ؟

0
185

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کے دوران سروے کرنے پر پابندی کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

سئنیر اینکر پرسن حبیب اکرم نے محمد عاطف امین ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔

دائر درخواست میں الیکشن کمیشن ،پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 13اکتوبر کو انتخاب کے حوالے سے میڈیا کےلیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا، الیکشن کمیشن نے پرنٹ و الیکٹرانک ،ڈیجیٹل میڈیا سمیت تمام صحافیوں پر الیکشن سروے کرنے پر پابندی عائد کی ہے ، یکم جنوری کو پیمرا نے ٹی وی چینلز پر کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کرانے کےلیے مراسلہ جاری کیا ، الیکشن کمیشن اور پیمرا کا اقدام آئین کے ارٹیکل 19اے کی خلاف ورزی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نے سروے پر پابندی کے اقدام کو کالعدم قرار دے ، درخواست کے حتمی فیصلے تک پیمرا اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن معطل کیے جائیں ۔

Leave a reply