اسپیکر پنجاب اسمبلی عدالت میں پیش

0
146

ہاٹ لائن نیوز : لاہوراحتساب عدالت میں چینوٹ مائنز اینڈ منلرز سکینڈل کیس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے ۔عدالت نے مزید سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، سبطین خان کے شریک ملزمان بھی حاضری کیلیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کیس پرسماعت کی ۔

سبطین خان کی شریک ملزم سلمان غنی نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

سبطین خان اور دیگر کیخلاف چینوٹ مائنز کے ٹھیکوں کے زریعے کرپشن کا الزام ہے،نیب ریفرنس

سبطین خان پر من پسند افراد کو ٹھیکے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات ہیں،نیب ریفرنس

سپریم کورٹ کے نیب ترامیم پر فیصلہ کے بعد ریفرنس پر ٹرائل دوبارہ شروع ہوا ہے

Leave a reply