اسلام آباد ائیر پورٹ کی نجکاری پرجواب طلب
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کی نجکاری کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ۔
جسٹس عابد حسین چٹھا نے نبیل اعجاز کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ائیر پورٹ کی نجکاری کے لیے اخبار میں اشتہار دیا ہے ۔
اسلام آباد ائیر پورٹ کی نجکاری کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے ، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اسلام آباد ائیر پورٹ کی نجکاری کو کلعدم قرار دے ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر کہ آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے ہیں ۔