استاد کومذاق مہنگاپڑگیا

0
125

ریاض: (ہاٹ لائن نیوز)سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک شاگرد بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ، جس میں بچی اپنے استاد کیجانب سے طنز کا نشانہ بنائے جانے پر زارو قطار روتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔

اس ویڈیو میں ایک چھوٹی بچی ایک ایسے واقعہ کا ذکر کر رہی ہے جس میں بچی کے استاد نے بچی سے پوچھا کہ وہ بڑی ہو کر کیا بنے گی ، جس پر بچی نے جواب دیا کہ وہ ڈینٹسٹ بننا چاہتی ہے۔

استاد نے اس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ” آپ ڈینٹسٹ کیسے بن سکتی ہیں آپ کے تو خود کے دانت ٹوٹے ہوئے ہیں؟” وڈیو میں یہ سب بتاتے ہوئے بچی رو پڑی۔

سعودی عرب کے معروف فنکار فیاض المالکی نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا ہے اور اساتذہ کے اس قسم کے منفی طرزعمل پر گفتگو کی ہے ۔

اس ٹویٹ کے بعدنفسیاتی مشاورتی مراکز اور ماہر دندان سازوں کیجانب سے بچی کو مفت مدد کی پیش کش کی جا رہی ہے ۔

بہت سے صارفین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ محکمہ تعلیم کو چاہیے کہ وہ اسکولوں میں ماہر نفسیات کا تقرر کریں جو تعلیمی نفسیات سے اچھی طرح واقف ہوں ۔

Leave a reply