ائیرپورٹ سے ملنے والی چیز نے دل دہلا دئیے
پیرس: (ہاٹ لائن نیوز) پیرس کے ہوائی اڈے پر بندروں کی تقریباً 4 سو کھوپڑیاں قبضے میں لی گئی ہیں .
پیرس کے ایک ہوائی اڈے پر کسٹم حکام نے 7 ماہ کے دوران بندروں کی تقریباً 4 سو کھوپڑیاں قبضے میں لی ہیں۔
پر کسٹم ایجنٹس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مئی سے لے کر دسمبر 2022ء تک 392 پوسٹ کیے گئے پیکٹس کو روکا ، ان پیکٹس میں پرائمیٹ کھوپڑیاں تھیں۔ زیادہ تر کھوپڑیاں کیمرون سے امریکا کے لیے تھیں ۔
ذرائع کے مطابق کھوپڑیاں ممکنہ طور پر امریکا میں شکاری کلبوں کے لیے تھیں، جہاں کھوپڑیوں کو انعام اور تحفے کے طور پر دیا جاتا ہے