ہاٹ لائن نیوز : ایبٹ آباد میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں قلند آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں خوفناک آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 8 بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نیچے دب کر ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے ملبے سے 7 لاشیں نکال لی ہیں ۔