آئی پی ایل میں دھونی نے نئی تاریخ رقم کر دی

0
117

آئی پی ایل میں دھونی نے نئی تاریخ رقم کر دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر دھونی جو انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر ہیں انہوں نے ایونٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے گیارہ گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور 1 چھکا شامل تھا، دھونی کو میچ کے دوران شاندار بیٹنگ ، دو اسٹمپ اور 1 رن آؤٹ کرنے پر چنئی کے پلیئر آف دی میچ کا ایوار ڈ دیا گیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی۔ پی۔ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

43 سالہ دھونی آئی۔ پی۔ ایل کی تاریخ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے سب سے عمر رسیدہ پلیئر ہو گئے، اس سے پہلے دھونی نے انڈین پریمئیر لیگ میں 43 سال 278 دن کی عمر میں کپتانی کر کے اہم سنگ میل عبور کیا، انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں کپتانی کے فرائض نبھائے تو وہ انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے بزرگ کپتان بن گئے البتہ چنئی کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں دھونی کی قیادت میں بدترین شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

Leave a reply