
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت کم، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں اگلے مقررہ جائزے تک نافذ رہیں گی۔









