یوٹیوب صارفین کے لیے اہم خبر، ان فونز پر ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا

0
5
یوٹیوب صارفین کے لیے اہم خبر، ان فونز پر ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا

گوگل نے اینڈرائیڈ 6 (مارشمیلو) آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے یوٹیوب ایپ کی سپورٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد یوٹیوب ایپ استعمال کرنے کے لیے کم از کم اینڈرائیڈ 7 یا اس سے جدید ورژن درکار ہوگا۔
اس فیصلے کے نتیجے میں اینڈرائیڈ 6 استعمال کرنے والے صارفین کے فونز پر یوٹیوب ایپ فوری طور پر بند نہیں ہوگی، تاہم وقت کے ساتھ اس کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔ بعض صارفین کو ایپ کھولنے پر براؤزر کے ذریعے یوٹیوب ویب سائٹ استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی جا سکتی ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یوٹیوب میں مسلسل نئے فیچرز اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس شامل کی جاتی ہیں، جن کی مکمل سپورٹ پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر ممکن نہیں رہتی۔ اسی وجہ سے پرانے اینڈرائیڈ ورژنز کے لیے ایپ کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔
ایسے صارفین جن کے فونز اینڈرائیڈ 6 پر چل رہے ہیں، وہ یوٹیوب تک رسائی کے لیے موبائل ویب براؤزر استعمال کر سکتے ہیں۔ بہتر تجربے کے لیے اینڈرائیڈ 7 یا اس سے جدید ورژن پر مشتمل اسمارٹ فون استعمال کرنا موزوں ہوگا۔

Leave a reply