پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، نئی قیمتیں نافذ

0
11
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، نئی قیمتیں نافذ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے اور یہ آئندہ نظرثانی تک مؤثر رہیں گی۔

Leave a reply