ہنگو: دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید، 20 زخمی

0
10
ہنگو: دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید، 20 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں نے خزینہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 20 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کیمطابق حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں فرار ہونیوالے حملہ آوروں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Leave a reply