واٹس ایپ ویب میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف

0
18
واٹس ایپ ویب میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف

میٹا نے واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے صارفین اب براہِ راست ویب براؤزر سے بھی کالز کر سکیں گے۔

نئی اپ ڈیٹ میں اسکرین شیئرنگ، کال کے دوران ری ایکشنز بھیجنے اور ایک علیحدہ Calls ٹیب جیسی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ اس ٹیب میں صارفین اپنی کال ہسٹری اور پسندیدہ رابطوں تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق ویب پر کی جانے والی تمام آڈیو اور ویڈیو کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہوں گی، جبکہ کال کے دورانیے پر بھی کوئی مقررہ حد عائد نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ صارفین جاری کال کو ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس، جیسے موبائل، ویب یا ڈیسک ٹاپ ایپ، پر بغیر کسی رکاوٹ کے منتقل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ نے کالز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے Noise Suppression فیچر بھی شامل کیا ہے، جو پس منظر کی غیر ضروری آوازوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ویڈیو کالز میں صارفین کو آغاز ہی سے ایچ ڈی (HD) معیار کی ویڈیو دستیاب ہوگی۔

میٹا کا کہنا ہے کہ ان نئی سہولیات کی فراہمی مرحلہ وار شروع کر دی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں یہ تمام صارفین تک پہنچ جائیں گی۔

Leave a reply