آزاد کشمیر انتخابات: پہلے مرحلے کے 13 حلقوں کے نتائج مکمل، مسلم لیگ (ن) نے 9 نشستیں جیت لیں

0
0
آزاد کشمیر انتخابات: پہلے مرحلے کے 13 حلقوں کے نتائج مکمل، مسلم لیگ (ن) نے 9 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے 13 میں سے 9 نشستیں جیت لیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

میرپور ڈویژن کے میرپور، بھمبر اور کوٹلی اضلاع کے 13 حلقوں میں ہونے والی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی، جبکہ پیپلز پارٹی نے 4 حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔

مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں میں ایل اے 1 میرپور، ایل اے 4 میرپور، ایل اے 5 بھمبر، ایل اے 6 بھمبر، ایل اے 7 بھمبر، ایل اے 9 کوٹلی، ایل اے 11 کوٹلی، ایل اے 12 کوٹلی اور ایل اے 13 کوٹلی کے امیدوار شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے ایل اے 2 میرپور، ایل اے 3 میرپور، ایل اے 8 کوٹلی اور ایل اے 10 کوٹلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

حلقہ وار نتائج کے مطابق ایل اے 1 میرپور سے مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق کامیاب ہوئے، جبکہ ایل اے 2 میرپور سے پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے 3 میرپور میں بھی پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان کامیاب قرار پائے۔

ایل اے 4 میرپور سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد، ایل اے 5 بھمبر سے وقار احمد نور، ایل اے 6 بھمبر سے چوہدری محمد رزاق اور ایل اے 7 بھمبر سے چوہدری طارق فاروق کامیاب رہے۔

کوٹلی کے حلقوں میں ایل اے 8 سے پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک کامیاب ہوئے، جبکہ ایل اے 9 سے مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم نے میدان مار لیا۔ ایل اے 10 کوٹلی سے پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین کامیاب قرار پائے۔

ایل اے 11 کوٹلی سے مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف، ایل اے 12 کوٹلی سے محمد ریاست خان اور ایل اے 13 کوٹلی سے راجہ ایاز احمد خان کامیاب ہوئے۔

یہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، حتمی نتائج کا اعلان متعلقہ انتخابی اداروں کی جانب سے کیا جائے گا۔

Leave a reply