طلاق کی افواہوں پر نادیہ خان کا بالواسطہ ردعمل، شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کردی

0
16
طلاق کی افواہوں پر نادیہ خان کا بالواسطہ ردعمل، شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کردی

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان سے متعلق حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں، جن میں طلاق اور علیحدگی کے دعوے کیے جا رہے تھے۔
ان قیاس آرائیوں کے بعد نادیہ خان نے براہِ راست کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر فیصل راؤ کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ کو ان افواہوں کی تردید کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ نادیہ خان نے جنوری 2021 میں پاکستان ایئر فورس کے سابق افسر فیصل راؤ سے شادی کی تھی۔ وہ اپنی نجی زندگی کو عام طور پر میڈیا اور سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہیں، جس کے باعث ان کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جنم لیتی رہتی ہیں۔
تاحال نادیہ خان یا فیصل راؤ کی جانب سے طلاق یا علیحدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس لیے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے دعوؤں کی آزادانہ طورپرتصدیق نہیں ہو سکی۔
نادیہ خان پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ ہیں۔ انہوں نے متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کی ہے اور اپنے تبصروں، ٹی وی پروگراموں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی نمایاں شناخت رکھتی ہیں۔ ان کا یوٹیوب چینل بھی خاصی مقبولیت رکھتا ہے جبکہ انسٹاگرام پر ان کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔

Leave a reply