“ہدف صرف ادارے نہیں پاکستان ہے”، طلال چوہدری کا عمران خان کے خاندان پر سنگین الزام

0
18
"ہدف صرف ادارے نہیں پاکستان ہے"، طلال چوہدری کا عمران خان کے خاندان پر سنگین الزام

اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے خاندان کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نورین نیازی کے حالیہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ طلال چوہدری کے مطابق ان کا ہدف صرف ادارے نہیں بلکہ ملک بھی ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بھی نورین نیازی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات قومی سلامتی اور ملکی وقار کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے نورین نیازی سے بیان پر معذرت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان قومی مفادات کے منافی ہے۔
حکومتی رہنماؤں نے اس معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس حوالے سے مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

Leave a reply