عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھےروزاضافہ

0
16
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھےروزاضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے مارکیٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 85.28 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 80.02 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کے اطراف سیکیورٹی صورتحال اور تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات کے باعث رواں ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات مزید متاثر ہوئیں یا سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو برینٹ خام تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

Leave a reply