پیٹرول بم گر گیا! حکومت نےمہنگائی کا ایک اور وار کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طورپرکر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔
اسطرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کیقیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے، جسکے بعد اسکی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر تھی۔









