وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور

0
6
وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن و استحکام کی بحالی کے لیے تحمل اور سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہوں۔ انہوں نے باہمی اعتماد، تعاون اور طے شدہ وعدوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعمیری سفارت کاری کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے خیرسگالی اور تعاون کے جذبے کو سراہتے ہوئے خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

گفتگو کے دوران گزشتہ ماہ ہونے والے اعلیٰ سطحی رابطوں اور دوطرفہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave a reply